برونی۔گوالیار ایکسپریس میں بم کی اطلاع سے سنسنی

   

بارہ بنکی: برونی۔ گوالیار ایکسپریس پر اتوار کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی اور فورا ٹرین کو اترپردیش کے بارہ بنکی میں روک کر اس کی پوری تلاشی لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح اطلاع ملی کہ برونی۔ گوالیا ر ایکسپریس میں بم ہے ۔بم کی اطلاع سے ہلچل مچ گئی۔ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک کر بھاری پولیس فورس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوژل دستے نے تلاشی لی۔ ٹرین کو تقریبا 50منٹ روکا گیا۔ سبھی ڈبوں میں بم کی باریکی سے تلاش کی گئی۔ حالانکہ اطلاع غلط پائی گئی۔ تلاشی میں ایسی کوئی اشیاء نہیں نکلی۔اڈیشنل ایس پی شمالی چرنجیوی ناتھ نے بتایا کہ آج صب 9:32پر اطلاع ملی کی گوالیار برونی ایکسپریس میں بم ہے ۔ کچھ ہی منٹ بعد کئی تھانوں کی پولیس فورس فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوژل دستہ بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پہنچ بھاری پولیس فورس کے س اتھ ٹرین کے اندر گھر کر ہر ڈبے کی تلاش شروع کردی۔ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوژل نے ٹرین کے کونے کونے کو چھان مارا۔ تقریبا 50منٹ تک تلاشی مہم جاری رہی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس اور ریلوے سیکورٹی فورس کے جوانوں نے بھی پورے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔