بروک کی ایک اور یادگار سنچری، نیوزی لینڈ 86/5

   

ویلنگٹن ۔ انگلینڈ کے نوجوان بیٹر ہیری بروک نے نیوزی لینڈکے خلاف زبردست اننگزکھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکورکی ۔ انہوں نے اپنے ٹسٹ کیریئرکی8 ویں سنچری بنائی ہے۔ ہیری بروک نے اپنی 8ویں ٹیسٹ سنچری100 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر بنائی۔ انہوں نے اپنی سنچری91 گیندوں میں مکمل کی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل ہیں ۔ یہ ہیری بروک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسری ٹسٹ سنچری ہے۔ ویلنگٹن ٹسٹ میں ہیری بروک کی سنچری نے بھی انگلینڈ کو مشکل سے نکالا ہے۔ بروک نے ویلنگٹن کی پچ پر اس وقت قدم رکھا جب 50 رنزکے اندر ٹیم کے ٹاپ آرڈرکی 4 وکٹیں گرگئیں۔ بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے شاندار ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ویلنگٹن میں سنچری بنائی۔ اس سنچری سے قبل بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف4ٹسٹ میچوںمیں 119.80 کی اوسط سے 499 رنز بنائے تھے جس میں2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔ ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن ٹسٹ میں نہ صرف سنچری (123) بنائی بلکہ 5ویں وکٹ کے لیے سنچری پارٹنرشپ بھی کی۔ انہوں نے اولی پوپ کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لیے 159 گیندوں پر174 رنز جوڑے اور ٹیم کے اسکورکو4 وکٹوں پر 43 رنز سے 5 وکٹوں پر217 رنز تک پہنچا دیا، اس اننگز سے انہوں نے نہ صرف انگلینڈ کی گرتی ہوئی اننگزکو سنبھالا بلکہ اسکور بورڈ کو بھی سنبھال لیا۔ رفتار بڑھا کر نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالنے کا کام کیا۔دن کے اختتام پر جہاں نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 280 رنز بنائے وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم 86/5 کی پریشان کن حالت میں ہے ۔