حیدرآباد 14 فبروری (سیاست نیوز) شہریوں میں چکن کے استعمال سے خوف ہے اور برڈ فلو کی تصدیق کے بعد اکثر شہری گھر یا علاوہ دعوت و تقاریب میں بھی چکن کے استعمال سے پرہیز کرنے لگے ہیں۔ ایسے میں بھی چند بدمعاش اور ضمیر فروش تاجر ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر چکن مارکٹ میں فروخت کررہے ہیں۔ سٹی پولیس نے ایک کوشش کا پردہ فاش کرکے دو دوکانداروں کو حراست میں لے لیا جو ناقص چکن، چربی اور ہڈیاں فروخت کررہے تھے۔ ٹاسک فورس نارتھ زون نے کنٹونمنٹ کے سنیٹری حکام کے ساتھ دھاوا کرکے رسول پورہ اور بالمرائی میں دو دوکانات پر دھاوا کیا اور 600 کیلو چکن کو ضبط کرلیا جو مضر صحت بتایا گیا ۔ چکن کی جلد، ہڈیوں اور چربی کو فریز کرکے انہیں فاسٹ فوڈ سنٹرس بالخصوص شراب کی دوکانات و شراب خانوں کے قریب فروخت کیا جارہا تھا۔ پولیس اور سینئر عہدیداروں نے انا نگر رسول پورہ اور بالمرائی میں ایس ایس ایس اور روی چکن شاپس پر دھاوا کیا۔ پولیس نے 34 سالہ بھاسکر اور 24 سالہ بی رویندر کو حراست میں لیتے ہوئے چکن کو ضبط کرلیا۔ ع