اواگاڈوگو: شمالی برکینا فاسو کے ساحل علاقے میں ہفتہ کے روز ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ اطلاع مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے دی ہے ۔ساحل علاقے کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل روڈولف سورگھو نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح جنگجو گروپوں نے ہفتہ کی سہ پہر سینو صوبے کے بنی کمیون پر پرتشدد حملہ کیا جس میں 22 شہریوں اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کی موت ہوگئی۔ مغربی افریقی ملک میں 2015 سے اب تک متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھرہو چکے ہیں۔