برگدا موضع کو فروخت کرنے کا معاملہ

   

Ferty9 Clinic

کلکٹر کی مستعدی سے بے بس غریبوں کے چہرے پر مسکراہٹ
غیر مجاز رجسٹریشن منسوخ ، مالکانہ حق کے کاغذات کی تقسیم ، سازشیوں کو بے نقاب کرنا ضروری

یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے موضع برگدا جو آج کل خبروں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ اس موضع کے سروے نمبر 311 میں 29 گنٹہ اراضی جس پر تین دہوں سے غریب عوام کے مکانات ہیں ۔ اسے زرعی اراضی بتاتے ہوئے کچھ رئیل اسٹیٹ دلالوں نے غیر مجاز جائزہ رجسٹری کروانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور غریب عوام کو مکانات خالی کرنے کیلئے بھی دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ یہ سازش بے نقاب ہوکر خبروں کی زینت بنتے ہی متعلقہ عہدیدار فوری متحرک ہونے معاملہ کی تہہ تک پہونچا گیا اور ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے بھی غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آر ڈی او سے تحقیقات کروایا اور رپورٹ طلب کرکے غیر مجاز رجسٹریشن منسوخ کرنے کے احکامات دئے اور مستقبل میں ان غریب خاندانوں کو پھر سے کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہیں پوزیشن صداقت نامہ دینے کا مشورہ دیا ۔ جس پر تحصیلدار نارائنا اور منڈل پریشد صدر غریب النساء بیگم نے مل کر موضع پہونچکر غریب خاندانوں میں مکانات کا مالکانہ حقوق والے پوزیشن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ اب تک اس موضع کی اراضی زرعی اراضی کے طور پر ریونیو ریکارڈ میں جو درج تھی آبادی میں منتقل کردیا گیا ۔ اب یہ موضع مصدقہ طور پر آبادی والا علاقہ ہوچکا ہے ۔ ضلع کلکٹر کی فوری غیر معمولی دلچسپی اور اس کے بعد غریب خاندانوں کے ساتھ انصاف کرنے پر ضلع کلکٹر کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے ۔ کچھ دن کیلئے مایوس و بے بس غریب خاندانوں کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آئی اور بہت جلد اتنی بڑی سازش کو متحرک ضلع کلکٹر نے ناکام بناتے ہوئے مثالی مستعدی کا بہترین ثبوت دیا ہے ۔ اب صرف اس سازش کا جال بنانے والے دلالوں کو بے نقاب کیا جانا باقی ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہونا ہے ۔ غریب خاندانوں کو تو راحت مل گئی ۔ مجرموں کو سزا ملنا ضروری ہے تاکہ کسی اور دوسرے علاقوں میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ لنگم پیٹ کے موضع کو ہی فروخت کئے جانے پر یہ خبر عوام میں سنسنی خیز گشت کر رہی تھی اور آخرکاری حق کی جیت ہوئی اور غریب خاندانوں کو راحت نصیب ہوئی ۔