لندن : رطانیہ میں مشرقی لندن میں صحت کے حکام نے میکڈونالڈز کی ایک برانچ میں چوہوں کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا انکشاف کردیا اور اس صورتحال کو صحت عامہ کے لیے ایک واضح خطرہ قرار دیا ہے۔فاسٹ فوڈ ریستوران میکڈونلڈز کی ایک برانچ کو اس وقت 5 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا جب گاہک نے برگر میں چوہوں کے فضلے کے ذرات دیکھے اور شکایت کی تو ریسٹورنٹ میں بڑے پیمانے پر چوہوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 5 لاکھ پاؤنڈ 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر بنتے ہیں۔ صحت حکام نے اسے صحت عامہ کے خطرناک قرار دیاگاہک، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے مشرقی لندن کے لیٹن اسٹون میں موٹرسائیکلوں کے آرڈرنگ سلاٹ سے آرڈر کرنے کے بعد اپنے برگر کے ریپر کے اندر چوہوں کی مینگنیاں موجود تھیں۔ماحولیاتی صحت کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہوں نے ریستورنٹ میں چوہوں کے بے قابو انفیکشن کو دریافت کرلیا۔ حکام نے اسی دن ریسٹورنٹ کو بند کردیا۔ گاہکوں کو کھانا ختم کرنے کی اجازت دیئے بغیر فوری طور پر ریستورنٹ سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا۔