برہمنوں کی تعریف پر سیاسی تنازعہ

   

جئے پور ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے برہمنوں کے بارے میں تبصرہ پر کہ ان کا سماج میں ہمیشہ اعلیٰ مقام رہا ہے ۔ ایک سیاسی تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اسے ذات پات پر مبنی تبصرہ قرار دیا ہے جبکہ سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے اوم برلا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ذات پات پر مبنی اور غیر مساوی ہندوستان کی ذہنیت بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے معذرت خواہی کا بھی اسپیکر لوک سبھا کو مطالبہ کیا۔