بریلی میں ریپ کے جرم میں دو سگے بھائیوں کو 10سال کی قید

   

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی سے ریپ کے جرم میں دوسگے بھائیوں کو فاسٹ ٹریک کورٹ نے 10-10 سال کی سزا سنائی ہے اور دونوں پر 10-10 ہزار روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ایک مجرم پر 500 روپیے کا اضافی جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج فاسٹ ٹریک کورٹ اروند شکلا نے ہفتے کے روز سزا کا حکم دیا۔ استغاثہ نے کہا کہ تھانہ حافظ گنج میں درج رپورٹ کے مطابق قصبہ ریٹھورہ کی باشندہ ایک خاتوں کے شوہر کی موت کے بعد ملزم رضوان ہمدردی جتا کر اس کے رابطے میں آیا اور شادی کی تسلی دے کر اس سے جنسی تعلقات قائم کیے ۔ زمین کا کام کرنے کے لیے دو لاکھ روپیے بھی خاتون سے لے لئے اور روپئے واپس مانگے تو ٹال دیا۔