بریمس ہاسپٹل بیدر میں برقی مسدودی کا واقعہ

   

ریاستی وزراء ایشور کھنڈرے،رحیم خان کا دورہ، صورتال کا جائزہ
بیدر۔ 18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بریمس ہاسپٹل بیدر میں بجلی کی سربراہی بند ہونے کی اطلاعات کے بعد انچارج وزیر ضلع بیدر ایشور کھنڈرے اور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر رحیم خان جمعہ کو صورتحال کا جائزہ لینے اچانک بریمس ہاسپٹل پہنچ کر ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ انچارج وزیر ایشورے کھنڈرے نے کہا اگر بجلی کے بند کی وجہ لاپرواہی ہے تو اس بات کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر کو اس معاملہ کی فوری جانچ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے کہ ہاسپٹل میں کوئی مسئلہ نہ ہو اور لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر گریش بدولے بریمس ہاسپٹل ڈائرکٹر شیوکمار شٹیکار دیگر عہدیداران عملہ کے ارکان بھی وزراء کے ہمراہ تھے۔