برین سرجری کے دوران مریض بگ باس دیکھتا رہا

   

وجئے واڑہ ۔ آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میں ایک مریض اپنی برین سرجری کے دوران لیپ ٹاپ پر بگ باس اور تلگو میں اوتار دیکھتا رہا ۔ کہا گیا ہے کہ 33 سالہ ورا پرساد کا دماغ کا آپریشن کیا جا رہا تھا ۔ ڈاکٹرس نے اسے آپریشن کے دوران ہوش میں رہنے کو کہا اور اس کیلئے اسے لیپ ٹاپ فراہم کیا گیا جس پر وہ بگ باس اور اوتار دیکھتا رہا ۔ یہ سرجری اس کے دماغ کے ایک حصہ سے کوئی فاضل شئے نکالنے کیلئے کی گئی تھی ۔ اس شخص کو آپریشن کے بعد ہفتے کو دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ۔