بریگزٹ تجارتی معاہدے کی راہ میں آخری رکاوٹیں بھی دور

   

برسلز: برطانیہ میں ملکی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے یورپی یونین کے ساتھ کیے گئے بریگزٹ کے بعد کے تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم نے بھی ریاستی سربراہ کی حیثیت سے اس معاہدے کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد یہ معاہدہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ اس سے برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین مستقبل کے تجارتی امور طے کر لیے گئے ہیں۔ برطانیہ 11 ماہ کی عبوری مدت کے بعد آج اکتیس دسمبر کی نصف شب یورپی یونین سے حتمی طور پر نکل جائے گا۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے چہارشنبہ کی صبح ہی بریگزٹ تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔