بزرگ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال کی سزا

   

ممبئی : ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے ایک 61 سالہ بزرگ شہری کو سرعام فحش حرکت کرنے پر ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائ اور جرمانہ عائد کیامجرم پرالزام تھا کہ اس نے ایک نابالغ لڑکے کی موجودگی میں اپنی دکان میں فحش حرکت (مشت زنی )کی تھی جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی خصوصی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مجرم اپنی ٹیلر کی دکان میں یعنی کہ عوامی سطح پر فحش حرکت (مشت زنی ) کررہا تھا نیز اسکی یہ حرکت کسی دوسرے شخص کی موجودگی میں عمل میں آئی جو کہ اسکے جنسی ارادے کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے ۔خصوصی جج پریا بنکر نے اپنے حکم میں کہا کہ اس قسم کے واقعات سے عوام کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوتا ہے اور متاثرہ کے دماغ میں دیر تک رہ جاتا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق متاثرہ چار سالہ لڑکا اپنے گھر کے قریب ملزم کی ٹیلرنگ کی دکان پر گیا تو اس نے ملزم کو فحش حرکت کرتے دیکھا اور اس نے متاثرہ کو بھڑکانے کی کوشش کی ۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکے کو نہ ہی دکان پر بلایا تھا اور اور نہ ہی وہ اس کے قریب گیا تھا۔