بزنس پارٹنر کی بے ایمانی پر رئیل اسٹیٹ تاجر کی خودکشی

   

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) بزنس پارٹنرس کی بے ایمانی اور رقمی دباؤ سے تنگ آکر ایک رئیل اسٹیٹ تاجر نے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 55 سالہ یادگیری نے دفتر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق یادگیری اپل کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے چیتنیہ پوری علاقہ میں واقع دفتر میں پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ یادگیری ور اس کے ساتھیوں نے ستیہ نارائنا بھون میں واقع ایک عمارت کی تیسری منزل پر مارکیٹنگ اور سرویس کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا تھا اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی کرتے تھے ۔ اس دوران پارٹنرس میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور ایک سرینواس ریڈی نامی شخص رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر دباؤ ڈال رہاتھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر یادگیری جو اس کی دوسری بیوی کے ساتھ تھا کل مکان سے آفس پہونچا اور اس نے آفس میں خودکشی کرلی ۔