بھوپال۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اور قبائلی لیڈر بساہو لال سنگھ نے آج رکن اسمبلی کے عہدہ اور کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دیکر بی جے پی کی رکنیت لے لی۔سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ کے کبھی نزدیکی رہے مسٹر سنگھ نے سینئر بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں اپنے استعفی کا اعلان کیا۔
