بستی ڈویژن میں سردی کا قہر جاری

   


بستی : اترپردیش کے بستی ڈویژن کے تینوں اضلاع بستی، سدھارتھ نگر اور سنت کبیر نگر میں گذشتہ 72گھنٹوں سے سورج نہ نکلنے اور سخت کہرے و سرد ہواؤں کے چلنے سے سردی کا قہر جاری ہے ۔ گذشتہ 75گھنٹوں کے درمیان گھنے کہرے اور سرد ہواؤں نے گلن میں کافی اضافہ کردیا ہے ۔ ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔گھنے کہرے کی وجہ سے ہفتہ کو ضلع بستی میں خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 4افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے جبکہ 3کی موت واقع ہوگئی تھی۔سرد ی کی وجہ سے بستی میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔