بس حادثہ، 7 ہوم گارڈ زخمی

   

سپول،14اپریل(سیاست ڈاٹ کام )بہارمیں ضلع سپول کے جدیا تھانہ علاقے کے کپاڑی موڑ کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 327 ای پر کل رات بس پلٹنے سے ہوم گارڈ کے سات جوان زخمی ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ مرتینجے چودھری نے آج یہاں بتایا کہ ہوم گارڈ کے 50جوان کل دیررات بس سے جدیا سے رانی گنج جا رہے تھے تبھی کپاڑی موڑ کے نزدیک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔