بھینسہ۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر وی سرینواس نے میڈیا کو بتایا کہ بھینسہ آر ٹی سی ڈپو کی بس موضع ہلدہ جارہی تھی۔ اس بس میں ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی اپنے موضع مہا گاؤں کو اپنے مکان جارہی تھی ۔ دوران سفر بس میں ہی ایک 23 سالہ سولنکی سائی کمار موضع کمسرہ کا متوطن جو دماغی طور پر متاثر (دماغی توازن بگڑا ہوا) ہے۔ اس نوجوان نے 14 سالہ طالبہ کو زبردستی اپنے ہاتھوں میں جگڑتے ہوئے جنسی ظلم و زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر بس میں سوار مسافرین نے اس نوجوان کو بھینسہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اس ضمن میں بھینسہ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
