حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ مادھاپور میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس نے نوجوان لڑکی کو روند دیا۔ سڑک عبور کرنے والی لڑکی کو دیکھتے ہی دیکھتے بس نے روند دیا اور اس حادثہ کا ویڈیو مقامی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا جو وائرل ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مادھاپور پولیس حدود کے کتہ گوڑہ چوراہے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی لڑکی کو مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ لڑکی کی شناخت 25 سالہ مادھوی کی حیثیث سے کرلی گئی جو برکت پورہ کی ساکن تھی۔ مادھوی پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ کتہ گوڑہ چوراہے پر سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع