بس کے اندر مسافر اور ڈرائیور میں فائرنگ کا تبادلہ

   

واشنگٹن : امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک بس کے اندر ایک مسافر اور ڈرائیور کے درمیان فائرنگ کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ اس چونکا دینے والی ویڈیو پر لوگوں نے بڑے پیمانے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو کلپ میں مسافر کو بس ڈرائیور کی سیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مسافر نے ڈرائیور کو ایک سے زیادہ مرتبہ مرکزی اسٹیشن سے پہلے گن پوائنٹ پر رکنے کو کہا لیکن ڈرائیور نے بار بار یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ اسے صرف مقررہ مقامات اور اسٹیشنوں پر رکنے کی اجازت ہے۔اچانک ڈرائیور اور مسافر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ مسافر پیچھے کی طرف بھاگ گیا۔ ایسے وقت میں دو دیگر مسافر فرار ہونے اور پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔