دمشق: شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر بشار الاسد کے روسی اور ایرانی عہدے داران کے ساتھ اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے۔پیر کو میڈیا کو دیئے گئے خصوصی بیان میں صباغ نے مزید کہا کہ وہ بشار الاسد کے دمشق سے نکل جانے اور شامی فوج کے شہر میں اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ دینے پر بقیہ شامیوں کی طرح حیران ہو گئے۔ مزید یہ کہ بشار نے حالیہ عسکری کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے بچاؤ کے لیے روس اور ایران سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔