بشنوئی کو دھمکیوں کی کھلی چھوٹ

   

ممبئی : بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ سے تازہ دھمکی ملی ہے۔ ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا، جس میں سلمان خان سے لارنس بشنوئی کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیغام بھیجنے والے کا دعویٰ ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔ واٹس ایپ پیغام میں کہا گیا کہ اگر رقم ادا نہیں کی گئی تو، سلمان خان کا حشر بابا صدیقی سے بدتر ہوگا۔