حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) صنعت نگر اور حفیظ پیٹ کے درمیان ٹریک مینٹیننس کام کے باعث 13 نومبر کو بعض ایم ایم ٹی ایس سرویسیس کو منسوخ کیا جائے گا۔ لنگم پلی تا حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرینس یعنی نمبر 47128، 47129، 47135 اور حیدرآباد تا لنگم پلی کے درمیان چلنے والی ٹرینس یعنی نمبر 47104، 47105، 47108، لنگم پلی اور فلک نما کے درمیان ٹرین نمبر 47173 اور لنگم پلی تا حیدرآباد کے درمیان ٹرین نمبر 47128 کیساتھ منسوخ رہیں گی۔ تاہم حیدرآباد اور لنگم پلی کے درمیان چلنے والی ٹرین نمبر 47108 کے اوقات پر 13 نومبر کو نظرثانی کی گئی ہے جو حیدرآباد سے 10:55 بجے دن کے بجائے 12:30 بجے دن روانہ ہوگی۔