لارڈ کرشنا ماحولیات کے تحفظ کیلئے تحریک کا سرچشمہ ، وزیراعظم مودی کی متھرا میں تقریر
متھرا ۔ /11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ’’اوم اور گائے ‘‘ ہندوستان کو صدیوں پیچھے لے جائیں گے کہہ کر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے رادھے رادھے کے روایتی الفاظ سے برج بھومی کے رہنے والوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔ انہوں نے صفائی کو فروغ دینے کی اپیل کی اور پلاسٹک جس کو ایک بار استعمال کیا گیا ہو پھینک دینے کی ہدایت دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آفریقہ کا شہر ریوانڈا کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے ان تمام افراد کی اقل و دانش کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ لارڈ کرشنا ان کیلئے ماحولیات کے تحفظ اور مویشیوں کے فروغ کیلئے تحریک کا سرچشمہ ہے ۔ لارڈ کرشنا نے ہمیشہ دریائے گنگا کو صاف ستھرا رکھا اور گائے کے تحفظ کی وجہ سے انہیں گوپال کہا جاتا ہے ۔ وزیراعظم نے پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے بشمول ملک کی پنشن اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کوشش کررہی ہے کہ فطرت اور معاشی ترقی میں توازن برقرار رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات اور مویشیوں کو افزائشی نسل ہندوستان کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ دونوں چیزیں ملک کے فلسفے کا بنیادی عنصر ہے ۔ رانچی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی پرعزم پنشن اسکیم برائے کاشتکاروں کو قوم کے نام معنون کریں گے ۔ وہ جمعرات کے دن جھارکھنڈ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ پردھان منتری کسان من دھن یوجنا کے تحت وہ کاشتکاروں کیلئے پنشن کی اسکیم کا اعلان کریں گے ۔ جھارکھنڈ میں جاریہ سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ۔ وہ اس اسکیم کے علاوہ سوروزگار اسکیم کا بھی آغاز کریں گے ۔ چیف منسٹر جھارکھنڈ اور گورنر اس موقع پر موجود رہیں گے ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی ، صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی اور دیگر اعلیٰ سطحی سیاسی قائدین نے کیرالا کے عوام کو اونم کی مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اونم کے اس موقع پر جو خوشی و مسرت کے درجہ کو فروغ دیتا ہے اور معاشرہ کو خوشحالی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے ۔