بعض مقامات پر بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ 20مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج و چمک، 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواوں کا امکان ہے ۔ اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ ہفتہ سے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج و چمک کا امکان ہے ۔ آئندہ 5 دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس، راماگنڈم میں درج کیا گیا۔