بعض پارٹیوں کو الیکشن کمیشن نوٹس

   

نئی دہلی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، ترنمول کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کو اپنا نیشنل پارٹی کا درجہ کھودینے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں اُن کا خراب مظاہرہ رہا۔ الیکشن کمیشن نے آج انھیں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت چاہی کہ کیوں اُن کے نیشنل پارٹی درجہ کو منسوخ نہیں کرنا چاہئے؟