بغداد/واشنگٹن۔امریکی اپریشن کے دوران بغدادی کے سیریائی کمپاونڈ کے اندر ”شاندار طریقے سے رکھے گئے ایک مخبر“ کی موجودگی جس نے نہ صرف اندر کا اہم نقشہ فراہم کیابلکہ اس کے ساتھ بغدادی کا حقیقی پتہ کی بھی جانکاری دی تھی۔
دعوۃ اسلامی(ائی ایس) کے ایک اندر کے شخص نے امریکہ اپریشن میں اہم رول ادا کیاہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد لیڈر ابوبکر البغدادی کی موت ہوئی ہے۔
مخبر کو ایک شخص ہے جس کی قومیت کا پتہ نہیں ہے‘ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق ایک امریکہ روزنامہ نے جس کا حوالہ دیاہے اس نے روپوش ہونے سے قبل ابو بکر البغدادی کے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی تھی۔
یوکے نیوز ویب سائیڈ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بی بی سی نے کہاکہ سیریائی ڈیموکرٹیک فورسس(ایس ایف ڈی) جنرل مظلوم عابدی نے کہاکہ مخبر نے ترکی کی سرحد پر دہشت گرد لیڈر کے کمپاونڈ کے کمرے سے کمرے تک کی خلاصہ کیاتھا جس میں گارڈس کی تعداد‘ کتنے منزلہ عمارت ہے‘ غار کتنے ہیں اس بات کی بھی جانکاری دی تھی۔
امریکہ کی جانب سے بغدادی کے سر پر لگئے گئے 25ملین ڈالر کا پورا انعام یا اس کا کچھ حصہ مذکورہ ائی ایس کے مخبر کو مل سکتا ہے۔ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ وہی فردہے جس نے امریکی خفیہ ایجنسی کو بغدادی کے استعمال کئے جانے والی انڈر وئیر کی ایک جوڑی اور خون کانمونہ اس سال فراہم کیاتھا۔
اپریشن کے دوران امریکی سپاہیوں نے ان نمونوں سے ڈی این اے حاصل کیاتاکہ کمپاونڈ سے خودکش بم دھماکے کے بعد ملنے والی نعشوں سے بغدادی کی شناخت کی جاسکے‘ جس میں اس نے خود اپنے آپ کو اور ساتھ میں اپنے تین بچوں کو پچھلے ہفتہ دھماکے سے اڑا لیاتھا۔
اتوار کے روز بغدادی کی موت کی اطلاع دی گئی‘ ٹرمپ نے کہاکہ بغدادی مرگیاشمال مغربی سیریا میں امریکہ دستو ں کے دھاوے کے دوران ”موت پر ختم ہونے والے غار میں‘ اہ وبکا اور چیخ وپکار تھی“۔
ٹرمپ نے کہاکہ ”وہ غار کے کونے تک پہنچ گئے‘ ہمارے کتوں نے اس کا تعقب کیا۔ اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا‘ اپنے ساتھ تین بچوں کو بھی ماردیا۔ دھماکے کی وجہہ سے اس کی نعش مسخ ہوگئی تھی“