بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب میزائل حملہ

   

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانہ میں ایک اور میزائل حملے کی اطلاعات ہیں۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پرحماس کے حملے کے بعد عراق میں ایران نواز گروپوں کی طرف سے امریکہ اور اس کی قیادت میں اتحادی فوج کے مراکز پرمیزائل اور ڈرون حملوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحادی افواج ’داعش‘ کے خلاف سرگرم ہے۔آج جمعہ کو عراقی دارالحکومت بغداد کے وسط میں گرین زون کے اندر امریکی سفارتخانے کے قریب میزائل داغا گیا۔ایک سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اندر سائرن بجائے گئے تھے۔ سفارتخانے کے قرب وجوار میں صبح کے وقت میزائل داغے گئے تھے۔ابتدائی معلومات کے مطابق متعدد میزائل سفارتخانے کے قریب گرے۔یہ نیا حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک عراقی مسلح دھڑوں کی جانب سے شام اور عراق کے اندر امریکی افواج کے فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کی تعداد 78 سے زیادہ ہو چکی ہے۔