بغداد کے قدیم بازار میں عثمانی دور کی نوادارت

   

بغداد۔ عراق کے اس تاریخی بازار میں عثمانی دور کے درجنوں نوادرات موجود ہیں۔ چاندی کے کپ، چائے کے برتن اور عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی کے دستخط والے دیگر نوادرات بازار میں نمایاں ہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے قدیم بازار میں دور عثمانیہ کے قیمتی شہہ پارے شائقین کے لیے رکھے گئے ہیں۔ شیشے کے برتنوں اور چاندی سے بنی قیمتی اشیا، خاص طور پر قالین، قدیم دارالحکومت بغداد کے قرادہ علاقہ میں واقع بغداد کے قدیم بازار کی زینت بنتے ہیں، جہاں سلطنت عثمانیہ نے کئی سالوں تک حکومت کی تھی۔ عراق کے اس تاریخی بازار میں عثمانی دور کے درجنوں نوادرات موجود ہیں۔ چاندی کے کپ، چائے کے برتن اور عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی کے دستخط والے دیگر نوادرات بازار میں نمایاں ہیں۔ بغداد میں نوادرات کے سوداگروں میں عہدِ عثمانیہ سے تعلق رکھنے والے نوادرات کو سلطانی کہا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح عراق میں خدمات انجام دینے والے عثمانی حکمرانوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔