بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے راکٹ حملہ کیا گیا۔عراقی سیکیورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بغداد ہوائی اڈے پر امریکہ کا کوئی فوجی اڈہ موجود نہیں۔حکومتِ عراق نے اس معاملہ پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 5 روز پیشتر بھی میزائل حملہ ہوا تھا جس سے ایک سول طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔