بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے لڑکوں کی کونسلنگ

   

خواتین کے تحفظ کیلئے پولیس ہمیشہ دستیاب، ونپرتی ضلع ایس پی کا بیان
ونپرتی۔/25 فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع ایس پی مسز رکشیتا کے مورتی آئی پی ایس کے حکم کے مطابق، شی ٹیم ونپرتی میں پچھلے چند مہینوں سے بس اسٹینڈ، ڈگری کالج روڈ گرین پارک ایریا میں بغیر لائسنس کے دو پہیہ گاڑیاں چلانے والے لڑکوں کو پکڑ رہی ہے۔ پکڑے گئے نوجوان لڑکوں کو ضلع پولیس دفتر میں ضلع ایس پی مسز رکشیتا کے مورتی آئی پی ایس نے کونسلنگ کی۔ضلع ایس پی نے کہا کہ ونپرتی ضلع پولیس محکمہ خواتین کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے اور آگے بھی بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی ضلع میں لڑکیوں کی حفاظت کے لیے پولیس شی ٹیموں کے ذریعے بہت سے پروگرام کر رہی ہے، جس سیغیر سماجی عناصر کو اپنے برے رویے کو بدلنے اور کونسلنگ کے ذریعے ذمہ دار شہری بننے کا موقع مل رہا ہے۔ ونپرتی ضلع کی پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خواتین کو پریشانی کا باعث بننے والوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی نے خبردار کیا کہ اگر نابالغ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور لائسنس ضبط کر لیے جائیں گے۔ پروگرام میں شیٹم اسے، مسز سواتھی، اور عملہ نے شرکت کی۔