بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں اور راتوں میں گھومنے والوں کو پولیس کا انتباہ

   

حیدرآباد۔ نمبرپلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے اور راتوں میں غیر ضروری پھرنے والوں کیخلاف پولیس کی جانب سے مہم چلائی گئی۔ ساوتھ زون علاقہ کے اے سی پی محمد ماجد کی نگرانی میں کل یہ مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر اچانک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ راتوں کے وقت باہر نہ نکلیںاور انتباہ دیا کہ آپریشن چبوترہ کے تحت انہیں حراست میں لیکر والدین کو طلب کرکے کونسلنگ کی جائے گی۔