بلارم میں بزنس مین کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) بلارم صنعتی علاقہ میں ایک بزنس مین نے خودکشی کرلی۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ لکشمی نارائنا جو پیشہ سے تاجر تھا نظام پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل اس نے مکان سے آفس کا رُخ کیا اور آفس پہنچنے کے بعد اس نے اندر سے دفتر بند کرلیا جس پر ملازمین نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس کی دریافت کی تو اس بات کا انکشاف ہوا۔ بالا نگر پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ لکشمی نارائنا مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بالا نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔