بلاسور ٹرین حادثے میں اڈیشہ کے لوگوں نے 1000انسانی زندگیوں کو بچایاہے

,

   

انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کی خبروں کے فوری بعد ریاستی ایڈمنسٹریشن حرکت میں آگیاتھا
بھبھونیشوار۔ اڈیشہ چیف منسٹر نوین پٹنائیک نیدعوی کیاہے کہ بلاسوار میں پیش ائے ٹرین حادثہ ریاست کی عوام نے 1000لوگوں کی جانیں بچائی ہیں کیونکہ وہ حادثے کے فوری بعد حرکت میں آگئے تھے۔

لوگوں نے بڑے پیمانے پر راحت کاری کاموں میں مددفراہم کی ہے اور قطار میں کھڑے ہوکر خون کا عطیہ دیا جو ”نایاب او رانمول“ منظر تھا۔ چیف منسٹر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جو ریاستی حکومت میں 1205میڈیکل افسران کی شمولیت کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

ا س سانحہ میں جان گنوانے والوں کی یاد مدیں ایک منٹ کی خاموش اختیار کرنے کے بعد پٹنائک نے کہاکہ مقامی لوگوں کی کاوشیں اڈیشہ کی عوام کی انسانیت نوازی اورجذبہ خیر سگالی کی ایک شاندار مثال ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ”ڈاکٹرس‘ میڈیکل اسٹوڈنٹس‘ عام لوگ اور تمام کے ذہن میں ایک ہی چیز تھی‘ جتنے زیادہ لوگوں کی ہوسکے جان بچائیں۔

او رہم نے ایک ہزار سے زائد کی جانیں بچائی ہیں۔لوگوں نے بڑے پیمانے پر راحت کاری کاموں میں مددفراہم کی ہے اور قطار میں کھڑے ہوکر خون کا عطیہ دیا جو ”نایاب او رانمول“ منظر تھا۔اپنی عوام پر مجھے فخر ہے۔ اڈیشہ پر مجھے فخر ہے“۔

ٹرین سانحہ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ بالاسور کے سانحہ سے ہر کوئی واقف ہے جس نے ملک کو ہی نہیں بلکہ دنیا کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ”یہ بہت زیادہ افسوس او رغم کا ماحول ہے لیکن اس حادثہ نے بحران کی صورت حال میں حوصلہ کے ساتھ کھڑے ہونے میں اڈیشہ کی طاقت کو ثابت کیاہے۔

دن کے دوران ریاستی حکومت نے مرنے والوں کی تعداد 288بتائی ہے۔ رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے چیف سکریٹری پی کے جینا نے کہاکہ پیر تک 275اموات کی تصدیق ہوگئی تھی او رنعشوں کی جانچ کے بعد اس تعداد میں اضافہ 288تک کا اضافہ ہوا تھا۔جینا نے کہاکہ 205نعشوں کی اب تک شناخت کرلی گئی ہے او ران کے گھر والوں کے حوالے بھی کردی گئی ہیں۔

ماباقی 83نعشوں کو اے ائی ائی ایم ایس بھبھونیشوار اور دیگر اسپتالوں میں شناخت کے لئے رکھا گیاہے۔انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کی خبروں کے فوری بعد ریاستی ایڈمنسٹریشن حرکت میں آگیاتھا۔