بلجیم میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران خزانہ برآمد

   

برسلز۔16؍اگست ( ایجنسیز) بلجیم میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران تعمیراتی کارکنوں کو سونے کی سلاخوں، نایاب سکوں اور دیگر قیمتی اشیا پر مشتمل ایک بڑا خزانہ مل گیا جس کی مالیت تقریباً 90 لاکھ یورو بتائی گئی ہے۔یہ خزانہ برسلز سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع سینٹ گِلس ڈینڈرمونڈے میں زیرِ زمین پائپ تبدیل کرنے کے معمول کے کام کے دوران 18 سالہ طالب علم کوبے کو ملا جو موسمِ گرما میں بطور عارضی کارکن کام کر رہا تھا۔ اس نے منگل کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھدائی کے دوران خزانہ دریافت کیا۔