لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ اترپردیش میں بلدیات میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے جس سے نجات کے لئے ان کی پارٹی جیسا سروجن ہتائے تبدیلی ضروری ہے ۔مایاوتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ کر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں الیکشن آنے پر سرکاری مشینیری کا بے جا استعمال کرنے کے ساتھ ہی سبھی ضروری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں۔ بلدیاتی انتخاباات میں زبردست بدعنوانی ہے ۔ سڑک۔صفائی اور نالی سمیت ترقی کی سخت کمی ہے وہیں ہاوس ٹیکس میں منمانی اضافہ کر عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ اس کے تصفیہ کے لئے بی ایس پی کا آنا ضروری ہے ۔