بلدیہ ظہیر آباد میں 37 وارڈس کی تشکیل

   

ظہیرآباد۔5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپلٹی ظہیر آباد کے حدود سے متصلہ رنجہول، علی پور، چناحیدرآباد، پستاپور، ہوتی کے گرام پنچایتوں اور تمڑ پلی کو میونسپلٹی ظہیر آباد میں ضم کردینے کے بعد توسیع شدہ میونسپلٹی میں جدید حد بندی کرتے ہوئے 37 وارڈس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے سب سے بڑا وارڈ نمبر 10 ہے جس کے ووٹرس کی تعداد 1835 ہے جب کہ سب سے چھوٹا وارڈ نمبر 20 ہے جس کے ووٹرس کی تعداد 1663 ہے۔ جدید حد بندی کے ذریعہ تشکیل شدہ وارڈس کے تعلق سے کسی کو اختلاف ہو تو وہ 9 ڈسمبر کو 10:30 بجے دن تا 5 بجے شام اپنے اعتراضات داخل کرسکتے ہیں جس پر بلدی عہدیداران نظر ثانی کریں گے۔