بلدیہ کی ویب سائیٹ تلگو اور ہندی میں بھی

   

دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود اردو نظر انداز
حیدرآباد 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جی ایچ ایم سی کی سرکاری ویب سائیٹ جو اب تک انگریزی میں تھی اب تلگو اور ہندی میں بھی دستیاب ہوگی ۔ تاہم یہاں اردو سے ناانصافی جاری ہے اور اردو میں ویب سائیٹ شروع نہیں کی گئی ۔ اردو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور حیدرآباد شہر میں تو اردو کا چلن عام ہے ۔ اس کے باوجود جی ایچ ایم سی نے اردو میں ویب سائیٹ شروع کرنے سے گریز کیا گیا ۔ یہ ویب سائیٹ صرف انگریزی میں تھی تاہم اسے اب تلگو و ہندی میں شروع کردیا گیا ۔ اب عوام ویب سائیٹ www.ghmc.gov.in پر کلک کرتے ہوئے زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ بلدیہ کی جانب سے ویب سائیٹ پر مزید سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ویب سائیٹ کے ذریعہ کتے پالنے کے لائسنس کی درخواست ‘ پراپرٹی ٹیکس سیلف اسسمنٹ فارم ‘ شکایت کا موقف ‘ تجارتی لائسنس وغیرہ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔