حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)بی جے پی کے سینئر قائد سابق مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ نے گورنر تلنگانہ نرسمہن کی جانب سے اسمبلی میں منظور کردہ بلدیہ کے نئے قانون کو منظوری نہ دینے کے فیصلے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے چور دروازے سے غیردستوری قانون بنانے کی کوشش کی تھی ۔ دتاتریہ نے چیف منسٹر کے سی آر کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے نئے قانون پر رائے طلب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دتاتریہ نے ملکاجگیری میں بی جے پی کے کارکنوں پر حملہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بی جے پی کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ مزید بلند ہونگے ۔
آندھرا پردیش کے انجینئرنگ ، فارمیسی اور پی جی کورسیس کے لیے فیس ری ایمبرسمنٹ
حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)آندھراپردیش کی حکومت نے انجینئرنگ ، فارمیسی اور پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو خوشخبری دی ہے ۔ معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ تمام طلبہ کی جاریہ تعلیمی سال سے ہی مکمل فیس ریمبرسمنٹ ادا کرنے کا اعلان کیا اور اس سلسلہ میں ایک جی او بھی جاری کردیا ہے ۔
