بلدی انتخابات میں بھاری رقومات کا استعمال

,

   

رقومات کے حصول اور منتقلی کیلئے حوالہ ذرائع کا استعمال
حیدرآباد۔بلدی انتخابات میں امیدواروں کو 5لاکھ روپئے تک خرچ کی اجازت ہے لیکن جی ایچ ایم سی انتخابات میں لاکھوں روپئے خرچ کئے جارہے ہیں اور تشہیر اور تقسیم کیلئے حوالہ سے رقومات کی منتقلی ہونے لگی ہے۔ دونوں شہروں میں پولیس اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے رقومات کی منتقلی پر نظر رکھی ہے اور توثیق ہوئی کہ امیدوار حوالہ سے رقومات حاصل کر رہے ہیں اور وہ اس کا استعمال انتخابات میں کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انتخابات میں رقم کی حوالہ سے منتقلی اور دیگر ممالک سے شہر کو رقم کی منتقلی کیلئے 0.8تا2 فیصد رقم وصول کی جا رہی ہے اور شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ رقمی منتقلی کیلئے علحدہ فیصد رکھا جا رہاہے۔ بتایاجاتا ہے کہ انتخابات کے دوران رقمی منتقلی اور لین دین پر اب تک کئی افراد کو رقومات کے ساتھ گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن منتقلی کیلئے ایسے افراد کا انتخاب کیاجاتا ہے جو تجارتی سرگرمیاں رکھتے ہیں اسی لئے انہیں کسی شک کے دائرہ میں نہیں لایا جاسکتا۔ حوالہ سے رقومات منتقلی کے سلسلہ میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے علاوہ الیکشن کمیشن سے توثیق ہونے لگی ہے اور مبصرین کی نگرانی میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ آئندہ دو یوم تلاشی میں شدت لائی جائیگی۔ عہدیداروں نے ضبط رقومات کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ حوالہ سے منتقل کی جانے والی بھاری رقومات ضبط کی گئی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ حوالہ تاجرین پر نظر رکھی جائے تاکہ رقمی منتقلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے 5 لاکھ سے زائد کی رقومات خرچ گئیں تو امیدوارو ںکے خلاف کاروائی کی جائے ۔