بلدی انتخابات میں سی پی آئی اور سی پی ایم کے مابین اتحاد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)بلدیات کے انتخابات میں ایک دوسرے سے سیاسی اتحاد کرنے سے دونوں کمیونسٹ جماعتوں سی پی آئی اور سی پی ایم نے اتفاق کیا ہے ۔ بی ایل ایف سے دوسری اختیار کرنے کا سی پی ایم نے فیصلہ کیا ہے ۔ تمام کمیونسٹ جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں سی پی آئی نے کانگریس ، تلگودیشم اور ٹی جے ایس سے اتحاد کیا تھا جبکہ سی پی ایم بی ایل ایف کے ساتھ تھی لوک سبھا انتخابات میں دونوں کمیونسٹ جماعتوں نے اتحاد کیا تھا مگر مقامی اداروں کے انتخابات میں سی پی آئی اور سی پی ایم نے علحدہ علحدہ مقابلہ کیا تھا ۔ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دونوں جماعتوں نے پھر ایک دوسرے سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسکولی طلبہ کے لیے
پراجکٹ ورک مقابلہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے پراجکٹ ورک مقابلہ بضمن یوم آزادی ہند اور مہاتما گاندھی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر رکھا گیا ہے ۔ پرائمری اسکول کے طلبہ آزادی ہند پر اور میڈل اسکول ہندوستان آزادی کے بعد اور ہائی اسکول کے طلبہ سوچھ بھارت اور مہاتما گاندھی دیا گیا ہے ان عنوانات پر تحریر کے ساتھ پراجکٹ تیار کرتے ہوئے اپنے اسکولس میں داخل کریں ۔ امیدواروں کو سرٹیفیکٹ اور میڈل دیا جائے گا ۔ مزید معلومات کے لیے 9581176121 پر ربط کریں ۔۔