33 اضلاع میں کوآرڈینیٹرس کا تقرر، 13 جولائی سے جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے ریاست میں بلدی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے میونسپلٹیز کے لئے کوآرڈینیٹرس اور الیکشن کمیٹیوں کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے مطابق 13 ، 14 اور 15 جولائی کو میونسپلٹی کی سطح پر الیکشن کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوں گے ۔ پارٹی کے ضلع کوآرڈینیٹرس کو سلسلہ میں ہدایات دی گئی ہے۔ الیکشن کمیٹی میں ضلع کانگریس صدور ، ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ ، حلقہ کے انچارج ، سابق وزارء ، سابق ضلع پردیش صدور نشین اور سابق ارکان اسمبلی شامل رہیں گے ۔ الیکشن کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ہر وارڈ کے لئے امیدوار کے ایک یا دو ناموں کی سفارش کرے۔ الیکشن کمیٹی بی فامرس کی اجرائی کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ پارٹی نے جن 32 کوارڈینیٹرس کے ناموں کا اعلان کیا ہے ، ان میں این سرینواس آصف آباد ، شریمتی پریم لتا اگروال منچریال ، بی نرسا گوڑ عادل آباد ، پی بلرام نائک نرمل ، ٹی نرنجن نظام آباد ، جی پرساد کمار کاما ریڈی ، جی گنگا دھر جگتیال ، مہیش کمار گوڑ پدی پلی ، پی نرسمہا ریڈی کریم نگر ، جی سجاتا سرسلہ ، بی جیڈسن سنگا ریڈی ، اے سنتوش کمار میدک ، عظمیٰ شاکر سدی پیٹ ، ملو روی رنگا ریڈی ، ظفر جاوید وقارآباد ، جے اندرا راؤ ملکاجگیر ، ایم رنگا ریڈی محبوب نگر ، بی کشن ناگر کرنول ، سی جے سرینواس راؤ ونپرتی، ایم اے فہیم نارائن پیٹ ، ایس کے افضل الدین گدوال ، پریم لال سوریا پیٹ ، ونود ریڈی نلگنڈہ ، وینو گوپال راؤ بھونگیر ، مقصود احمد جنگاؤں ۔ کے مانوتا رائے محبوب آباد ۔ عظمت اللہ حسینی ورنگل رورل ، بی ونود کمار ورنگل اربن ، اندرا شوبھن ملگ ، پی شراون کمار ریڈی بھوپال یلی ، ڈی سریدھر بابو کوتہ گوڑم اور ایس جگدیشور راؤ کھمم شامل ہیں۔
