حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بلدی انتخابات کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جوبلی بس اسٹانڈ تا مہاتما گاندھی تعمیر کردہ حیدرآباد میٹرو لائن خدمات کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل قریب میں میٹرو ریل کو فلک نما تک توسیع دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت ایم ایم ٹی ایس فیز II کو بھی توسیع کے منصوبہ کو بھی قطعیت دی جائے گی ۔ کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں نے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر ان سے پوچھے گئے ایک سوال پر بتایا کہ فارما سٹی کے لیے پہلے ہی 10 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ۔ تاہم مزید 2 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کرنے کی مساعی جاری ہے ۔ اس کام کی تکمیل کے بعد عالمی سطح کا سب سے وسیع اور بہترین فارماسٹی کہلائے گا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ کے ٹی راما راؤ 3 جنوری کو ممبئی روانہ ہو کر وہاں انڈین فارماسٹیکل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد شدنی کانفرنس میں فارماسٹی میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ داروں کو ترغیب دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت تلنگانہ نے فارما سٹی کے لیے انورامنٹل کلیرنس اور دیگر منظوریاں حاصل کرلی ہیں ۔ اس کے علاوہ انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کو قطعیت دیدی گئی ہے ۔ فارماسٹی میں ریاستی حکومت فوڈ پراسسننگ سیکٹر کو فروغ دے گی ۔۔