انتخابی منشور کمیٹی کا اعلان، 32 اضلاع کے لیے کوآرڈینیٹرس کا تقرر
حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بلدی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریلڈی نے 32 اضلاع کے لیے پارٹی کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا اس کے علاوہ انتخابی منشور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اتم کمار ریڈی نے 4 جنوری کو ہر ضلع میں اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی جس میں ضلع واری سطح پر امیدواروں کو انتخاب اور انتخابی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیٹی میونسپل وارڈ اور چیرپرسن کے عہدوں کے لیے ڈی فارم دیئے جانے سے قبل ناموں کی سفارش کرے گی۔ الیشکن کمیٹی میں رکن اسمبلی یا گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوار کنوینر ہوں گے۔ ضلع کانگریس صدر رکن پارلیمنٹ یا لوک سبھا کے امیدوار سابق ارکان پارلیمنٹ، اسمبلی و کونسل، سابق میونسپل چیرپرسن، سابق ضلع پریشد چیرپرسن کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پی سی سی نائب صدور جنرل سکریٹریز کمیٹی شامل رہیں گے۔ الیکشن کمیٹی ہر وارڈ کے لیے اور چیرپرسن کے عہدے کے لیے ایک یا پھر دو ناموں کی سفارش کرسکتی ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے کوآرڈینیٹرس کی حیثیت سے این سرینواس، آصف آباد پریم لتا اگروال منچریال، جی نرنجن عادل آباد، فیروز خان نرمل، ٹی نرنجن نظام آباد، مقصدود احمد کاماریڈی، جی گنگادھر جگتیال، بی مہیش کمار گوڑ پیدا پلی، نرسمہا ریڈی کریم نگر، ایم مدی راج میدک، پرساد کمار سدی پیٹ، جے اندرا رامائو رنگاریڈی، ظفر جاوید وقارآباد، ایم اے فہیم نارائن پیٹ، اایس افضل الدین گدوال، عظمت اللہ حسینی ورنگل رورل اور ڈی سریدھر بابو کوتہ گوڑیم شامل ہیں۔ انتخابی منشور کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے سابق ایم ایل سی ایم رنگاریڈی کو مقرر کیا گیا۔ ارکان میں راملو نائک سابق ایم ایل سی، بی نائک نائب صدرنشین آل انڈیا آدیواسی کانگریس، شیخ عبداللہ سہیل صدرنشین میناریٹی ڈپارٹمنٹ، اے راجندر مدیراج سابق ایم ایل اے، اے چندر شیکھر سابق وزیر، ایم جئے پال ریڈی سابق ڈی سی سی بی چیرمین، پی شراوتی، ایس سری رنگم، جی انیل کمار اور پی ملاڈی شامل ہیں۔ انتخابی منشور کمیٹی 4 جنوری سے قبل اپنی سفارشات پارٹی کو پیش کردے گی۔ اتم کمار ریڈی نے جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عظمت اللہ حسینی کو انتخابی منشور کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔