بلدی انجینئروںکی مختلف زونس میںذمہ داریاں تفویض

   

نظام آباد: 2 ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر میونسپل کارپوریشن نظام آباد مسٹر دلیپ کمار نے مختلف زونوں اور شعبوں کی بہتر نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئروں اور میونسپل اسسٹنٹ انجینئروں کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس ضمن میں احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر جے پردیپ کمار، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اور مسٹر ایس بھومیشور، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کو زون 1، آئی ڈی او سی کو ڈیوائیڈر کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔مسٹر سی ایچ سدرشن ریڈی، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اور ایس پوانی، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کو زون 2 امرت متر اور ون مہوتسو نرسریوں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ مسٹر مشتاق احمد خان، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر (فیکلٹی چارج) اور مسٹر سید واجد، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کو زون 3 اور ٹینک بینڈ کی دیکھ بھال کا کام دیا گیا ہے۔ مسٹر سی ایچ سدرشن ریڈی، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اور مسٹر معین الدین سلمان، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کو زون 4 میونسپل آفس بلڈنگ، راجیو گاندھی آڈیٹوریم، نوڈا، امبیڈکر بھون کی دیکھ بھال اور صفائی کے سامان کی فراہمی سے متعلق ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔مسٹر مشتاق احمد خان، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر (فیکلٹی چارج) اور مسٹر سید عنایت کریم، میونسپل اسسٹنٹ انجینئر کو زون 5 علی ساگر فلٹر بیڈ، موپل فلٹر بیڈ، قلعہ فلٹر بیڈز کی دیکھ بھال، ڈمپنگ یارڈ، ای ای ایس ایل لائٹس اور گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہیں۔
مسٹر جے پردیپ کمار، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اور مسٹر جی مرلی، ٹیکنیکل آفیسر کو ڈی بی سیکشن سے متعلق تمام امور کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ان ذمہ داریوں کی مؤثر تکمیل کے لیے مقررہ افسران فوری طور پر اپنے فرائض انجام دینا شروع کریں گے۔