بلدی حلقوں میں سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کی جائے

   

جراثیم اور مچھروں کے خاتمہ کے پروگرام کے سلسلے میں ضلع کلکٹر جی روی کا خطاب

جگتیال ۔ /10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ہر اتوار کو دس بج کر دس منٹ پر جراثیم اور مچھروں کے خاتمے کے پروگرام کی عمل آوری کے سلسلے میں ضلع کلکٹر جی روی نے آج اپنے کیمپ آفس میں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کیمپ آفس میں فرسودہ اشیاء میں جمع پانی کو نکال کر صفائی کی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کی ہدایت کے مطابق تمام افراد اپنی رہائش گاہ،دفتر اور بلدیات کے حلقوں میں ہر اتوار کو سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کریں۔اور بلدیہ کے زمہ دار ہر مکان کا دورہ کرتے ہوئے پانی کیجمع ہونے پر صفائی کی تاکید کی۔ پانی کے ذخیرہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق عوام میں شعور بیدار کیا جائے موسمی امراض سے بچاؤ کے لیے عوام کو اپنے مکان کو صاف ستھرا رکھنے کی تاکید کی جائے۔بلدیات کے کمشنر ان موسمی امراض پر قابو پانے کیلئے ایک کیلنڈر ترتیب دیں اور اس کے مطابق عمل آوری کی جائے۔کورونا وائیرس پر قابو پانے کیلئے جس طرح احتیاطی تدابیر اختیار کیا گیا اسی طرح موسمی امراض پر قابو پانے کیلئے بھی ضلعی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کیے جائیں۔ہر فرد سماجی دوری اور ماسک کا ضرور استعمال کریں۔