بلغاری حقوق و آزادی تحریک کے کنونشن اردغان کا اہم پیغام

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ حقوق و آزاد تحریک نے ترکیہ اور بلغاریہ کے باہمی تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلغاریئن موومنٹ فار رائٹس اینڈ فریڈمز کے کنونشن کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں صدر اردغان نے ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ کو ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اگرچہ میں جسمانی طور پر آپ کے ساتھ نہیں ہوں لیکن آپ جانتے ہیں کہ میرا دل آپ کے ساتھ ہے۔