بلقیس بانو ریپ مجرموں کی رہائی کی مذمت : امریکی مذہبی آزادی پیانل

   

واشنگٹن:امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی( یو ایس سی آئی آر ایف) نے بلقیس بانو عصمت ریزین کیس کے 11 مجرمین کی رہائی کوغیر منصفانہ قرار دیا اور اس رہائی کی شدید مذمت کی جنہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ عصمت ریزی کی تھی اور جنہیں اس کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ USCIRF کے وائس چیر مین ابراہم کوپر نے ایک بیان میں کہا کہ پیانل گجرات فسادات 2002 کے دوران ایک حاملہ مسلم خاتون کی عصمت دری اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 افراد کی رہائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔