بلقیس بانو کیس ۔ کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بلقیس بانو عصمت ریزی کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرمین کی رہائی کو ملک کی ضمیر پر داغ قرار دیا ۔ عصمت ریزی اور قتل میں ملوث ہونے والوں کو پھولوں کا ہار پہنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ مجاہد آزادی ہے یا جنگی ہیرو ہے جس طرح سے ان کا خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے رہا ہونے والے مجرمین کی گلپوشی کرنے کی تصویر ٹوئیٹر پر اپ لوٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو آج بلقیس بانو کے ساتھ جو کچھ ہوا کل ہم میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔۔ ن