بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے گلاوٹھی علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈ بھیڑ کے بعد شاطر گائے اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو گائے اور اسلحے برآمد کئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ گذشتہ رات ایک اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ساور گائے شالہ کے نزدیک آم کے باغ میں ایک گائے اسمگلر کی گھیرابندی کی۔ اس درمیان گئو اسمگلروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کی جوابی کاروائی میں گائے اسمگلر جمیل زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس درمیان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ گائے اسمگلر فرار ہوگئے ۔ زخمی جمیل کو علاج کے لئے گلاوٹھی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اس کے قبضے سے پولیس نے 315 بور کا ریوالوربرآمد کیا ہے ۔