واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کے والد ولیم ہینری گیٹس دوم 94 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔94 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملنے والے ولیم ہینری گیٹس کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے اور کچھ عرصے سے بستر پر تھے تاہم افراد خاندان کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بل گیٹس نے بیان میں والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، انہوں نے بطور شریک چیئرمین ہمارے فلاحی ادارے ’دی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ کو کامیابی کی منزل پر پہنچایا۔بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے تھے۔